چنے کی سلاد

(15246 وِیوز)

پروٹین سے بھرے سادہ سے چنے اپنے خواص میں بہترین ہیں اور گوشت کا شاندار نعم البدل سمجھے جاتے ہیں۔ سبزی خور افراد کے لئے چنے کھانا صحت و توانائی کی ضمانت ہے۔ چنے کی سلاد توانائی اور ذائقے کا بہترین امتزاج ہونے کے باعث سبزی خور اور وِیگن ڈائیٹ پر عمل کرنے والے خواتین و حضرات میں نہایت مقبول ہے۔ چنے کی سلاد کو آپ اپنے پسندیدہ کھانے کے ساتھ سائیڈ ڈش کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں اور چاہیں تو اس مزے دار سلاد کو بغیر کسی دوسرے پکوان کی آمیزش کے بھی کھایا جا سکتا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • بند گوبھی نصف
    • گاجرلمبائی میں کٹی ہوئی دو عدد
    • پیازدرمیانے حجم کے دو عدد
    • کھیرا دو عدد
    • ٹماٹرلمبائی میں کٹے ہوئے ایک عدد
    • مایونیز ایک کپ
    • چنے اُبلے ہوئے ایک کپ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • تیل دو عدد کھانے کے چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • سرسوں کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • تمام سبزیوں کو ایک جگہ کریں اور بتائے گئے طریقے کے مطابق باری باری سب کو کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک بڑے پیالے میں مایونیز ڈالیں، اس میں کٹی ہوئی بند گوبھی، اُبلے ہوئے چنے، کٹے ہوئے کھیرے، کٹی ہوئی گاجریں، لیموں کا رس، تیل، نمک، کالی مرچ، کٹے ہوئے ٹماٹر اور سرسوں کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس ساری سلاد کو کسی تھالی یا طشتری میں نکال لیں اور تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔
  • مزے دار چنے کی سلاد تیار ہے۔ نیچے دئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)