پارسی لال مسالا چکن

(17481 وِیوز)

مرغی کے گوشت اور کشمیری لال مرچ کے امتزاج سے بنا یہ تیکھا، کرارا اور مزے دار پکوان پارسی کھانوں کے شوقین افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس میں ڈالا گیا کوکونٹ ملک اس کے مسالے کو گاڑھا، مزیدار اور لاجواب بناتا ہے۔ یہ پکوان پارسی الاصل ہے تاہم بھارت سمیت اس پورے خطے میں مقبول ہے۔ اسے گرم گرم تندوری نان کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ رات کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • کشمری مرچ دو سے تین عدد
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • لونگ چار سے پانچ عدد
    • تل آدھا چائے کا چمچ
    • الائچی تین سے چار عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی ایک عدد
    • پانی حسبِ ضرورت
    • تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • مرغی کا گوشت، بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دار چینی ایک عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • کوکونٹ ملک ایک کپ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں کشمیری لال مرچ، کالی مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ، لونگ، تل، الائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز اور پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
  • اب ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کا گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، نمک اور کشمیری لال مرچ کا تیار کردہ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دارچینی اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر 5 منٹ تک چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کوکونٹ ملک ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں گرم مسالا ڈالیں اور 2 منٹ تک اچھی طرح چمچ چلائیں۔ پھر اس پر ڈھکن دے کر 10 سے 12 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب ڈھکن ہٹائیں اور سالن پر دھنیا چھڑک دیں۔
  • گرما گرم مزے دار پارسی لال مسالے دار چکن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)