گوبھی گوشت

(19464 وِیوز)

سبزی اور گوشت کو ملا کر پکایا جانے والا مسالے دار گاڑھا اور مزیدار پکوان جسے برصغیر کا روایتی اور کلاسیکی پکوان ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ اس کا مہکتا ہوا مزیدار مزہ لاجواب ہے۔ اسے روٹی یا چپاتی کے ساتھ کھائیں اور ساتھ میں رائتہ بھی ہو تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ لنچ اور ڈنر میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی دو عدد
    • بیف بغیر ہڈی کے سات سو گرام
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • گوبھی آدھا کلو گرام
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیں سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ہلکے برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں گوشت ڈالیں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچیں اور لونگ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں نمک، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوا دھنیا، گرم مسالا، لال مرچ اور ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس ڈھکنا دے کر 8 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور پکنے دیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔ پھر ڈھکنا دے کر 5 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب ایک الگ برتن میں ایک لیٹر پانی ڈال کر درمیانے درجے کی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں گوبھی ڈالیں اور 3 منٹ تک ابلنے دیں۔
  • اب اس ابلی ہوئی گوبھی کو پہلے سے تیار شدہ گوشت کے مرکب میں ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس تیار سالن کو تازہ ہرے دھنیے اور ہری مرچوں سے سجالیں۔
  • مزے دار گوبھی گوشت تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟