چکن چیٹوز پوپرز

(10349 وِیوز)

پنیر کے ذائقہ سے لبریز ، چکن چیٹوز پوپرز بچوں اور بڑوں میں یکاں طور پر پسندیدہ ہیں۔ اس مین شامل کالی مرچ اور لہسن کا ذائقہ اسے اور بھی لذیذ بناتا ہے۔ اگر آپ مسالہ دار کھانوں کو ترجیح نہیں دیتے ہیں تو فوری ناشتے کے لیے یہ آپ کا بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ آج ہی یہ نسخہ آزمائیں اور دیکھیں کہ آپ کے گھر کا ہر فرد کیسے فوری طور پر اس کے مزے کا اسیر ہوجاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • چکن500 گرام آدھا کلو
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • انڈاپھینٹا ہوا کوٹنگ کے لیے
    • آٹاکوٹنگ کے لیے حسبِ ضرورت
    • چیز چیٹوزکوٹنگ کے لیے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک برتن میں مرغی کا گوشت لیں، پھر اس میں نمک اور لہسن کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے ایک آدھ گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کو رکھ دیں۔
  • اب میرینیٹ کی ہوئی چکن کی آٹے سے کوٹنگ کرلیں۔
  • اب اسے پھینٹے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ڈبوئیں اور کرش کیے ہوئے چیٹوز سے کوٹنگ کریں۔
  • اب چکن پوپرز کو درمیانے درجے کی آنچ پر گرم تیل میں اچھی طرح تلیں تاکہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے۔
  • Enjoy!
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟