شک شُکا

(14508 وِیوز)

شک شُکا ایک مشہور و معروف عربی پکوان ہے جو انڈوں کو ٹماٹر کے گودے اور مسالوں کے آمیزے میں ملا کر پکانے سے بنتا ہے۔ سلطنتِ عثمانیہ کی اس خاص ڈش کو شمالی افریقہ میں بھی ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کئی ممالک میں اسے توانائی بھرے ناشتے کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے۔ ہے تاہم اسے دوپہر یا رات کے کھانے میں بھی کھایا جاتا ہے.

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • خوردنی تیل تین کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • لہسن کے جوے، باریک کٹے ہوئے دو عدد
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی دو عدد
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا گودا دو کپ
    • شملہ مرچ، باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • انڈے3

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں لہسن کے جوے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، کالی مرچ، نمک، زیرہ اور پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا گودا ڈال کر بھونیں اور پھر 15 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب برتن میں موجود آمیزے کو چمچ سے زرا سا ہٹا کر انڈوں کےلئے جگہ بنائیں۔
  • انڈے توڑ کر ڈالنے کے بعد ڈھکنا دے دیں اور 3 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • مزے دار شک شُکا تیار ہے۔ نیچے دئیے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے دیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)