اروی گوشت

(19549 وِیوز)

اروی میں منفرد اور لاجواب لذت کے ساتھ ساتھ بے پناہ غذائیت بھی ہوتی ہے اور جب اسے صاف ستھرے بہترین گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے تو نہ صرف اس کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے بلکہ اس کی غذایئت بھی کئی گُنا بڑھ جاتی ہے۔ صحت مند اور توانا کھانوں میں شامل اروی گوشت برِصغیر کے گھرانوں کا مقبول ترین پکوان ہے جس کا بے مثال ذائقہ اسے دیگر کھانوں سے منفرد کر کے ہر خاص و عام میں مقبول بناتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 30 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • خوردنی تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی دو عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • مٹن، بغیر ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • لونگ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دیگی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • دار چینی ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچیں ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • اروی، چھلی اور صاف کی ہوئی آدھا کلو گرام
    • ہری مرچیں تین سے چار عدد
    • دھنیا، کٹا ہوا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل کو گرم کرکے اس میں پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں گوشت ڈالیں اور خوب اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لونگ، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، دیگی لال مرچ، زیرہ، دھنیا پائوڈر اور کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، تھوڑا بھوننے کے بعد ڈھکنا دے کر چھوڑ دیں اور 10 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں اروی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکنا دے کر مزید 10 منٹ تک پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔
  • اب اسے کٹے ہوئے تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔
  • گرم گرم مزے دار اروی گوشت تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)