طاہر-چوہدری

طاہر چوہدری

کراچی, پاکستان

شیف طاہر چوہدری کھانا پکانے کی دنیا میں ایک مشہور نام ہے جو اپنی مہارت کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک سرٹیفائیڈ شیف تھے جس نے متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اٹلی میں واقع ریستورانوں میں کام کا آغاز کیا، وہاں سے انہوں نے نہ صرف روایتی کھانوں میں مہارت حاصل کی بلکہ بین الاقوامی کھانے بنانے میں بھی خوب نام کمایا۔۔۔ شیف طاہر کم بجٹ میں بہترین کھانا پکانے پر یقین رکھتے تھے۔ وہ اپنی پاکٹ فرینڈلی تراکیب کیلئے بہت مشہور تھے۔۔ جو وہ اپنے شو " کوکنگ آن آ بجٹ" میں اپنے ناظرین کو سکھاتے تھے۔ شیف طاہر سبزیاں کاٹنے کی اپنی قابل ستائش اور ماہرانہ صلاحیت کیلئے بھی جانے جاتے تھے۔۔ ناظرین انہیں پلک جھپکتے میں انتہائی خوبصورتی سے سبزیاں کاٹتے دیکھنا پسند کرتے تھے۔ شیف طاہر کا شمار پاکستان کے اعلیٰ شیفس میں ہوتا ہے۔۔ بہت سے لوگ ان کی تراکیب کو بہت دل جمعی سے پسند کرتے ہیں کیوں کہ وہ بجٹ میں رہتے ہوئے کم وقت میں منفرد چیزیں تیار کرتے تھے۔۔ ان کی اچانک موت نے ہر چاہنے والے کو حیران کردیا اس خبر نے ہر ایک کو صدمہ پہنچایا کیوںکہ انتقال سے چند گھنٹے پہلے ہی وہ ٹی وی شو پر لائیو تھے۔۔ انہیں 6 اکتوبر2018 کی شام کو زبردست ہارٹ اٹیک ہوا۔ جس کے نتیجے میں وہ لاکھوں مداحوں اور گھر والوں کو افسردہ چھوڑ کر اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔۔ شیف طاہر چوہدری کو ہمیشہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری میں ایک بڑے نام کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور ان کی لیجنڈری صلاحیتیں ذائقوں کی دنیا میں ہمیشہ سدا بہار رہیں گی۔