ایلن-دوکاس

ایلن دوکاس

Orthez, France

اگر آپ کسی کھانے کے اجزاء اور اس کے ذائقوں کا احترم نہیں کرتے تو یہ مناسب عمل نہیں۔ مثال کے طورپر اگر آپ ان کو ایسے ہی تیل میں ڈبو دیں گے تو آپ اسے خراب کر دیں گے۔،، ایلن دوکاس۔ ایلن دوکاس مونیگاسکیو(موناکو سے تعلق رکھنے والے) شیف ہیں جو جنوب مغربی فرانس میں پیدا ہوئے اور کیسل ساریزان میں فارم پر تعلیم حاصل کی۔ ایلن دوکاس نے سولہ سال کی عمر میں پویلین لانڈیز کے ریسٹورینٹ میں ٹریننگ حاصل کی۔۔ اس کے بعد علاقائی سطح پر مشہور شیف مائیکل گورارڈس کے ریسٹورانٹ میں باقاعدہ کام کا آغاز کیا۔۔ دوکاس نے لیجنڈری شیف راجر ورج کے زیر نگرانی بھی کام کیا۔ وہ 1980 میں پہلی بار شیف کے طور پر سامنے آئے۔ جب انہوں نے موگنز میں لامندیار ریسٹورانٹ کا چارج سنبھالا۔۔1986 میں دوکاس کو مونٹی کارلو کے مشہور" ہوٹل ڈی پیرس" میں بطور شیف ذمہ داریاں نبھانے کی پیشکش کی گئی۔۔ دوکاس کو پرنس البرٹ اور انکی دلہن چارلن اور شاہی شادی میں شریک پانچ سو مہمانوں کیلئے کھانا تیار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔۔ وہ 2013 میں ماسٹر شیف کے مہمان خصوصی بھی رہے۔ انہیں عالمی سطح پر پچاس بہترین ریسٹورانٹس کی نمائندگی کرنے والوں کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ دوکاس کو آج بھی بین الاقوامی شیف انڈسٹری میں استاد کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔