بیف حلیم

(5271 وِیوز)

حلیم جسے دلیم بھی کہا جاتا ہے اس کی ابتدا مشرقی وسطہ کے کھانوں سے ہوئی۔ حلیم ایک خاص ڈش ہے جو زیادہ تر رمضان یا محرم میں بنائی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسی ڈش ہے جو گوشت اور دالوں کو ملا کر ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائی جاتی ہے جب تک یہ گاڑھی نا ہوجائے۔ یہ خاص موقوں پر اپنے مسالوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

بیف حلیم
بیف حلیم
  • درمیانی
  • 7 افراد
  • 90 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • گھی 1 پیالی
    • کٹی ہوئی پیاز دو سے تین عدد
    • بکرے کا گوشت ایک کلو گرام
    • ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی لال مرچآدھا چائے کا چمچ 1/2
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • دارچینی دو عدد
    • ثابت سیاہ مرچ ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • تیز پتہ ایک یا 2عدد
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • پانی آدھا لیٹر
    • دال ماش، بھگوئی ہوئی ایک کپ
    • دال مسور، بھگوئی ہوئی۔ ایک کپ
    • چنے کی دال، بھگوئی ہوئی ایک کپ
    • جِو، بھگوئے ہوئے250 گرام ایک پائو
    • گندم، بھگوئی ہوئی250 گرام ایک پائو
    • کٹی ہوئی ہری مرچ تین سے چار عدد
    • لمبائی میں کٹی ہوئی ادرک ایک مناسب ٹکڑا
    • بھُنی ہوئی پیازحسب ذوق حسبِ ضرورت
    • لیموں کٹے ہوئے حسبِ ضرورت
    • چاٹ مسالا حسبِ ضرورت

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گرم گھی ڈالیں اور اسے درمیان درجے کی آگ پر پکائیں اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اسے سنہری ہونے تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں گوشت ڈالیں اور اسے اس وقت تک پکائیں کہ گوشت کی سرخی ختم ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، لونگ، دھنیہ، دار چینی، کالی مرچ، پسا ہوا زیرہ، تیزپان، پسا ہوا دھنیہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام مسال جات اس میں یکجا ہوجائیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، اچھی طرح ملائیں اور 10 سے 15 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب گوشت کو ایک علیحدہ برتن میں نکال لیں اور مسلے سے الگ کرلیں۔ بغیر ہڈی کے گوشت کو ایک الگ برتن میں رکھ دیں۔
  • اب گوشت کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اگلے مرحلے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک الگ اور گہرے برتن میں پانی لیں اور اس میں تمام دالیں اور گندم کو ڈال کر ابال لیں۔ تھوڑی دیر پکانے پر جب گندم نرم ہوجائے تو اس میں نمک شامل کرلیں اس کے بعد اسے مزید 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔
  • اب برتن کے اوپر آجانے والے جھاگ کو ہٹائیں اور اسے مزید 20 سے 25 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور لکڑے کے چمچے سے ہلاتے رہیں تاکہ ساری دالیں اس میں اچھی طرح گھل جائیں۔
  • اب اس میں دم پخت کیے ہوئے پانی کو شامل کریں اور مسلسل ہلاتے رہیں۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب تک کہ اس میں گاڑھا پن نہ پیدا ہوجائے۔
  • اب اس میں گوشت شامل کریں اور اسے اچھی طرح لیسدار ہونے تک پکاتے رہیں۔
  • جب حلیم اچھی طرح پک کر تیار ہوجائے تو اسے اس کے لوازمات یعنی بھنی ہوئی پیاز، چاٹ مسالا، گرم مسالا اور دھنیے کی تازہ پتیوں کے ساتھ پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟