زرنک-سدھوا

زرنک سدھوا

کراچی, پاکستان

زرنک سدھوا ایک مشہور و معروف پاکستانی شیف ہیں۔ ان کے نت نئے، مزیدار اور دلچسپ کھانوں کے تو چرچے ہیں ہی مگر خاص طور پر چاکلیٹ سے تیار کیے گئے میٹھے پکوان اور ان کی بنائی ہوئی مٹھائیوں نے ہر جگہ دھوم مچا رکھی ہے۔ وہ کوکنگ شوز میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ ان کے مشہور شوز میں ‘فوڈ ڈائریز’ اور ‘چوکولکس’ شامل ہیں۔ زرنک نے پاکستان کے مشہور کوکنگ ایکسپرٹس سے کھانا پکانا سیکھا۔ وہ خود اپنی منفرد میٹھی ڈشز کی بدولت جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے 8 سال پہلے اپنے گھر سے کیٹرنگ کےسلسلے کا آغاز کیا۔ ان کے بنائے گئے روایتی فارسی کھانوں کو لوگوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے اپنے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کا فیصلہ کیا اور مختلف قسم کے پکوانوں پر نت نئے تجربات کرتے ہوئے کھانے پکانے کی بہترین تراکیب سامنے لائیں۔۔ زرنک سدھوا روایتی پکوان بنانے میں مہارت کےسبب شہرت رکھتی ہیں، مگر ان کے لذیذ کیکس کا بھی کوئی ثانی نہیں۔ وہ اپنی منفرد اور جدید تراکیب اور چاکلیٹ کا استعمال کرکے میٹھا بنانے والوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ وہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری میں ایک بہت بڑا نام ہیں اور سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔