توا فِش اور واٹرمیلون سیرپ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 15

اس قسط میں عامر لیاقت آپ کے لیے انتہائی لذیذ توا فش بنا رہے ہیں۔ اس مزیدار پکوان کو اس کے بنانے کے انوکھے اور پُرلطف انداز کی بنا پر جانا جاتا ہے۔ تیکھی اور مسالے دار توا فش کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ اس ڈش میں استعمال ہونے والے مختلف اجزاء اس کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں اور آپ کو بھرپور توانائی بخشتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹھنڈا اور میٹھا، مزیدار واٹر میلون سیرپ بھی بناتے ہیں۔ یہ ایک موسمی مشروب ہے جو گرمیوں کے سیزن میں تربوز کی فراوانی کے دنوں میں بنایا جاتا ہے۔ اس رمضان میں یہ مزیدار مشروب آپ کو روزے کے ایک طویل دن کے اختتام پر پینے سے بھرپور تازگی اور تقویت حاصل ہوگی۔