پالک میتھی گوشت۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 17

اس قسط میں دیکھیں عامر لیاقت کو پالک میتھی گوشت بناتے ہوئے۔ مزیدار پالک میتھی گوشت ایک انتہائی صحت بخش اور توانائی سے بھرپور پکوان ہے جس میں شامل ہے آئرن کی طاقت اور صحت مند اجزا سے بھرپور پالک، میتھی، گوشت اور تیز مسالے جو اس کی لذت اور ذائقے میں بے پناہ اضافہ کر دیتے ہیں۔ یہ صحت مند اور لذیذ ڈش خاص طور پررات کے کھانے یعنی عشایئے کے لیے بنائی جاتی ہے۔ وہ سن رائز موکٹیل بھی بناتے ہیں جو کینو اور آڑو کے مزیدار امتزاج سے بنتا ہے حسِبِ ضرورت چینی اور کچلی ہوئی برف کی آمیزش اسے ٹھنڈا ٹھار اور مزید خوشگوار بنادیتی ہے۔ اس کی تیاری میں اگر آپ چاہیں تو آڑو کی جگہ سیب بھی شامل کیے جاسکتے ہیں جو اس کے ذائقے کو تازگی اور لذت کی ایک نئی دنیا میں لے جائیں گے۔