نمکین کڑاہی ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ - قسط نمبر 4

اس قسط میں، عامر لیاقت بناتے ہیں مزیدار نمکین کڑاہی۔ یہ ایک روایتی پشاوری ڈش ہے جو خاص طور پراپنے اجزاء اور پکانے کے منفرد انداز کی وجہ سے مشہور ہے۔ مسالے اور مرچیں کم ہونے کے باوجود ، یہ ڈش انتہائی ذائقہ دار ہوتی ہے اور بہت سارے ساؤتھ ایشین لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مزید انہوں نے چاکلیٹ پی نٹ بٹر اسموتھی بھی بنائی،غذائی اجزا سے بھرپور یہ ایک انتہائی صحت مند مشروب جو آپ کو ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔ پی نٹ بٹر، کیلے ، چاکلیٹ پاؤڈر اور بہت سارے دیگر اجزاء کے امتزاج سے تیار کی گئی یہ صحتمند اسموتھی ایک بہترین مشروب ہے، جو گرمی کی شدت کو کم کرنے اور فرحت اور تازگی کے حصول کے لئے ایک زبردست آپشن ہے۔