کھڑا قیمہ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 7

اس قسط میں عامر لیاقت کھڑا قیمہ بناتے ہیں جو روایتی قیمہ کی ہی ایک جدید شکل ہے۔ یہ کچھ مرچیلے اور مسالہ دار ذائقوں کی آمیزش سے بنایا جاتا ہے۔ اس لذیذ اور مزیدار پکوان کو آپ گرم نان یا اپنی پسند کے مطابق روٹی، چپاتی یا چاولوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ گرما گرم کھڑے قیمے کے اوپر اگر لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑک لیا جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ اگلی ترکیب پیچ ملک شیک یا آڑو کا ملک شیک ہے جو ایک صحت مند اور غذائیت سے بھرپور لذیذ مشروب ہے۔ اس آسان اور مزیدار ترکیب کو بنانے کی کوئی بھی ٹرائی کرسکتا ہے۔ جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے، یہ مزیدار آڑو شیک موسمی آڑو، دودھ، چینی اور برف کے امتزاج سے بنایا جاتا ہے۔ یہ ٹھنڈا ٹھار اور تازگی سے بھرپور مشروب پینے کے لیے بہترین ہے۔