گرلڈ چِکن۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 13

اس قسط میں عامر لیاقت مزیدار گرلڈ چِکن بناتے ہیں جسے پکانے سے پہلے تیکھے مسالوں میں میرینیٹ کر کے رکھا جاتا ہے تاکہ اس کا اصل ذائقہ اجاگر ہوسکے۔ چکن کو گرلنگ کرنے کا اثر اس ڈش کے مجموعی ذائقے میں اضافہ کرتا ہے اور اسے گہرے تلے ہوئے کھانوں کا ایک بہترین متبادل بناتا ہے کیونکہ تلے ہوئے کھانوں میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے گرلڈ چکن کو ان پر فوقیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ خوبانی اور کیلے کی اسموتھی بھی بناتے ہیں جو کہ ایک اور صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے جسے آپ کو بھی ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔ خوبانی کے بارے میں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کثیر مقدار میں صحت بخش اجزا، فائبر اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو اسے ہائیڈریٹنگ فرروٹ یعنی سیراب رکھنے والا پھل بناتے ہیں۔ جبکہ کیلے میں بھی آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم اور دیگر صحت بخش اجزا شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف آپ کا پیٹ بھرتے ہیں بلکہ آپ کی طبیعت کو بھی ہشاش بشاش کردیتے ہیں۔ آپ اس مزیدار اسموتھی سے افطار کے دوران خوب لطف اندوز ہوسکتے ہیں!