شاہی ہانڈی

(12273 وِیوز)

ایک مزے دار، لذیذ اور خوش رنگ پکوان جسے چکن اور مسالا جات کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ شاہی کھانوں میں شامل اس مزے دار ہانڈی کو کسی خاص موقع یا فیملی گیدرنگ میں گرما گرم نان اور چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Mins
  • 14 Likes

اجزاء

    • بغیر ہڈی کے چکن کی چھوٹی بوٹیاں1 KG ایک کلوگرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • پسی ہوئی سرخ مرچ1 teaspoon ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • خوردنی تیل ایک سے دو کھانے کے چمچ
    • خوردنی تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • کٹی ہوئی پیاز ایک سے دو عدد
    • کاجو کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • پانی حسب ضرورت
    • کریم ایک کھانے کا چمچ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • کشمیری لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • شاہی زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواسجاوٹ کے لئے حسب ذوق

ترکیب

  • میری نیشن کے لیے: ایک درمیانے پیالے میں چکن، نمک، لال مرچ کا پاﺅڈر، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوا دھنیا، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ اور تیل ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں جب تک وہ ایک نہ ہو جائے۔
  • آمیزے کو ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
  • مسالے کے لیے: کڑاہی میں تیل گرم کرلیں، اب اس میں مسالے والی چکن ڈال کر فرائی کرلیں۔
  • اب چکن کو الگ کرکے اس کا مسالہ استعمال کر لیں۔
  • مسالے میں کٹے ہوئے پیاز اور کاجو ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکا لیں۔
  • اب کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب اس میں ذرا سا پانی اور کریم ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، کشمیری لال مرچ، نمک، شاہی زیرہ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔
  • اب اس میں دہی ڈال کر ہلائیں اور آٹھ منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں پکا ہوا چکن ڈال کر ہلائیں اور ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے آٹھ منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس پر ہرا دھنیا ڈال دیں۔
  • مزے دار شاہی ہانڈی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)