قیمہ بھرے آلو

(12733 وِیوز)

آلو قیمہ بہت سے دیسی لوگوں کا پسندیدہ کھانا ہے جس میں ہم نے جدت پیدا کی ہے۔ آپ اس کو نئی طرز سے بنانے کے لئے قیمے کو اُبلے ہوئے آلووں میں اچھی طرح مکس کریں اور پھر اسکے اوپر ذائقے کے حساب سے پنیر کی تہہ لگادیں۔ یہ ڈش رائتے اور کٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ جسے کسی ڈش کے ساتھ یا مرکزی کھانے کے طور پر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • گائے کے گوشت کا قیمہ½ کلو
    • تیل3 - 4 کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی1 - 2
    • زیرا1 کھانے کے چمچ
    • ادرک کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسب ذائقہ
    • پسی ہوئی لال مرچ½ چائے کا چمچ
    • پیپریکا پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی لال مرچ½ چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کے چمچ
    • باریک کٹا یوا ٹماٹر1
    • دہی1 کپ
    • مکھن1 کھانے کے چمچ
    • پانیحسب ضرورت
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • دھنیا کٹا ہواگارنش
    • ابلے ہوئے آلو4 - 5
    • دہی1 کپ
    • پیپریکا پاوڈر½ چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پاوڈر½ چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاوڈر½ چائے کا چمچ
    • موزریلا پنیرحسب ضرورت

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کریں اور اس کے اندر پیاز اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں ثابت زیرہ ڈال کر ہلائیں۔
  • اب اس میں گائے کا قیمہ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، نمک، لال مرچ کا پاﺅڈر، پپریکا، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا ٹماٹر اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
  • اب اس میں دہی ملا کر پتیلا ڈھکن سے ڈھانک دیں اور پانچ منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں مکھن ڈال کر ہلا لیں۔
  • اب اس میں پانی اور گرم مسالا ڈال کر ہلا لیں۔ اب پتیلا ڈھک کر اسے 10 منٹ تک کے لیے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔
  • اب اس میں کٹا ہوا دھنیا ڈال کر ہلا لیں اور اسے سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب ایک ابلا ہوا آلو لے کر اس کو کاٹ لیں اور اندر سے سارے آلو نکال کر فلنگ کے لیے جگا بنا لیں۔
  • ایک پیالے میں دہی، پپریکا کا پاﺅڈر، کالی مرچ اور لال مرچ کا پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
  • ہر ایک آلو کو آمیزے سے کوٹ کر لیں۔
  • اب فوائل والی بیکنگ ٹرے پر سارے آلوﺅں کو رکھ کر اس کے اندر قیمہ بھر دیں۔
  • اب اس کے اوپر باریک کٹی ہوئی موزریلا چیز ڈال کر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔
  • لذیذ قیمہ بھرے آلو تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)