جھینگا مسالا

(7818 وِیوز)

منہ میں پانی لانے والا جھینگا مسالا ساحلی علاقوں کے شاندار پکوانوں میں شامل ایک نفیس، تیکھی اور لذیذ ڈش ہے جسے برصغیر کے ذائقوں سے لبریز کرنے اور جھینگے کے قدرتی ذائقے کو مزید تیکھا اور مزے دار بنانے کے لیے اسے مسالوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • کٹی ہوئی پیاز ایک عدد
    • پانی آدھی پیالی
    • مرچ اور لہسن کا پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    • کٹی ہوئی ہری مرچ دو عدد
    • تازہ مکھن دو کھانے کے چمچ
    • پیاز کا پیسٹ ایک کپ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    • کٹے ہوئے ٹماٹر دو عدد
    • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی سرخ مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • اجوائن ایک کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی ہلدی ایک کھانے کا چمچ
    • پانی آدھی پیالی
    • کوکونٹ ملک دو کھانے کے چمچ
    • کریم ایک کھانے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک عدد
    • دہی ایک کھانے کا چمچ
    • جھینگےآدھا کلو 500 گرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • ہلدی ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • مکھن دو کھانے کے چمچ
    • تیل تین کھانے کے چمچ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواحسب ذوق سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • پیسٹ بنانے کے لیے بلینڈر میں کٹی ہوئی پیاز اور پانی ڈال کر اسے اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • ایک برتن میں تازہ مکھن ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال دیں۔
  • اب اس میں ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ٹماٹرکا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک، اجوائن، مرچ اور لہسن کا پائوڈر، کُٹی ہوئی لال مرچ اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، بھونیں اور ڈھکنا دے کر 10 سے 15 منٹ تک دم دے دیں۔
  • چھلے ہوئے جھینگوں میں نمک، پسی ہوئی ہلدی، پسی ہوئی کالی مرچ دال کر اچھی طرح ملا لیں تاکہ مسالا جھینگوں میں رچ بس جائے۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں مکھن ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گرم کریں، اب اس میں تیل شامل کریں اور جھینگے ڈال کر 5 سے 6 منٹ تک اچھی طرح بھونیں تاکہ جھینگے پک جائیں۔
  • اب اس میں کوکونٹ ملک اور کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس پر ایک لیموں چھڑکیں، دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر کٹا ہوا تازہ ہرا دھنیا چھڑکیں۔
  • گرما گرم مزے دار مسالا جھینگے تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)