مٹرگوشت

(11652 وِیوز)

صاف ستھرے بغیر ہڈی کے گوشت کا بہترین پکوان جسے پکایا جاتا ہے نمک مرچ مسالوں اور مٹر کے دانوں کے ساتھ۔ سبزیوں کو گوشت کے ساتھ ملا کر پکائے جانے والے کھانوں میں مٹر گوشت کو اپنے منفرد اور لاجواب ذائقے کی بنا پر خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس کی عمدہ اور لذیذ خوشبو منہ میں پانی بھر دیتی ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 1 Likes

اجزاء

    • تیل چار کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • بغیر ہڈی کےگوشت کی بوٹیاں آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • لونگ ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچیں ایک چائے کا چمچ
    • دارچینی ایک عدد
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ، پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دیگی لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دہی تین کھانے کے چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • مٹر کے دانے آدھا کلو گرام
    • ہری مرچیں چار عدد
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں بغیر ہڈی کے گوشت کی بوٹیاں ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں، پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر، لونگ، کالی مرچ، دار چینی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی اور دیگی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں پھینٹے ہوئے دہی کو ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹک تک پکنے دیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
  • اب اس میں مٹر اور ہری مرچیں ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکنا دے کر مزید 8 منٹک تک پکنے دیں۔
  • اب اسے کٹے ہوئے تازہ ہرے دھنئے سے سجا لیں۔
  • مزے دار مٹر گوشت تیار ہے۔ گرم نان یا روٹی کے ساتھ کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)