لوکی پالک

(11567 وِیوز)

انتہائی عمدہ طریقے سے بنی پالک میں لوکی ملا کراس کے ذائقے میں مزید اضافہ کریں . یہ ایک صحت مند غذا ہے جو آئرن اور فائبر سے بھری ہوئی ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 15 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • لوکی کیوبز میں کٹی ہوئی½ کلو
    • پالک کٹی ہوئی½ کلو
    • تیل¼ کپ
    • پیاز کٹی ہوئی2 عدد
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • لونگ1 چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں4 عدد
    • دہی½ کپ
    • چکن پاؤڈر1 چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور برائون ہونے تک اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک کا پیسٹ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسا ہوا زیرہ، پسا ہوا دھنیا، لال مرچ پسی ہوئی اور پسی ہوئی ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں لونگ ڈالیں، کٹے ہوئے لوکی کے ٹکڑے شامل کریں اور پکنے دیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی پالک ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں سالم ہری مرچیں ڈالیں، دہی شامل کریں اور خوب اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں چکن پائوڈر ڈالیں، اچھی طرح بھونیں اور پھر ڈھکن دے کر 5 منٹ تک پکنے دیں۔
  • مزے دار لوکی پالک تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟