قصوری مرغ

(12106 وِیوز)

مرغی کے گوشت سے بنے سالن میں قصوری میتھی کا مہکتا ہوا مزہ شامل ہو کر بناتا ہے اسے اور بھی زیادہ لذیذ اور مزیدار۔ کسی خاص موقع پر قصوری مرغ بنائیں یا مرغی کے عام سالن میں ذرا سی تبدیلی کرکے اسے نئے ذائقے سے ہم آہنگ کریں۔ اس منفرد اور مزیدار پکوان کو بنانا بہت آسان ہے، اسے نان یا قلچے کے ساتھ لنچ میں کھائیں یا ڈنر میں کھائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 min
  • 3 Likes

اجزاء

    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیاز دو سے تین عدد
    • ثابت لال مرچ نو سے دس عدد
    • ٹماٹر ایک سے دو عدد
    • مرغی کا گوشت آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • دہی ایک کپ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں دو سے تین عدد
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • میتھی ایک کپ
    • Coriander½ bunch

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں ثابت لال مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ تک چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور 5 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں، پھر اس میں ہلدی، لال مرچ، نمک، پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں، گرم مسالا اور خشک میتھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس پر ہرا دھنیا چھڑک لیں اور 2 سے 3 منٹ تک دم دے دیں۔
  • مزیدار قصوری مرغ تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟