کالی دال

(9083 وِیوز)

شمالی بھارت سے مشرقی دستر خوان میں شامل ہونے والی کالی دال گرم مسالے، املی کی چٹنی اور ملکہ مسورکےبہترین امتزاج سےبنی خوشبوداراور لذیذ ڈش ہے جسے ماں کی دال بھی کہا جاتا ہے۔ اپنےمہکتے ہوئے شاندار ذائقے کی بدولت دستر خوان کی زینت سمجھی جاتی ہے۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی دو عدد
    • دار چینی ایک عدد
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • بڑی الائچی ایک عدد
    • گول سرخ مرچ آٹھ سے دس عدد
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • مسور کی کالی دال، بھگوئی ہوئی ایک کلو گرام
    • نمک حسب ذائقہ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسب ضرورت
    • املی کی چٹنی ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل کو گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں دارچینی، کالی مرچ، بڑی الائچی، گول سرخ مرچ اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں بھگوئی ہوئی ملکہ مسور یعنی کالی مسور کی دال ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں نمک، گرم مسالا اور پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مزید بھونیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر دھیمی آنچ پر دس منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں املی کی چٹنی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • مزے دار مہکتی ہوئی کالی دال تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟