ادرک جھینگا

(49147 وِیوز)

روایتی سمندری کھانوں میں جدت کی جانب ایک اور قدم، تیز مسالوں میں پکے جھینگے ایک لاجواب پکوان جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب، چاولوں کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • کیچپ ایک کھانے کا چمچ
    • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    • اوئسٹرساس ایک کھانے کا چمچ
    • ہاٹ ساس ایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • جھینگے چار سو گرام
    • ہری پیاز ایک عدد
    • پیاز ایک سے دو عدد
    • ہری مرچیں ایک سے دو عدد
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • ادرک ایک عدد
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں ادرک کا پیست ڈال کر بھونیں پھر اس میں کیچپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں سویا ساس اور ہاٹ ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں پھر اس میں چھلے ہوئے جھینگے ڈال کر دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی سبز پیاز، کٹی ہوئی عام پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لیموں کا رس اور ادرک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • مزیدار ادرک جھینگا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟