ادرک چکن

(14539 وِیوز)

جنوبی ایشیا کے روایتی کھانوں میں شامل ادرک چکن ایک مزے دار اور اشتہا انگیز پکوان ہے۔ جس میں شامل ادرک کی مہک اور چکن کا مزہ مل کر ایک لذت بھرا ذائقہ تشکیل دیتے ہیں، اسے گرما گرم نان یا تندوری روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ آپ کے کھانے کی میز پر سجی ادرک چکن ایک ایسی خوش رنگ ڈش ہے جسے دیکھتے ہیں منہ میں پانی آجا تا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 25 Min
  • 12 Likes

اجزاء

    • مرغی کی بغیر ہڈی کے بوٹیاں1 KG ایک کلو گرام
    • سفید دکھنی مرچ 1 کھانے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
    • نمکto taste حسب ذائقہ
    • سویا ساس1 tablespoon ایک کھانے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ1 tablespoon ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ1 tablespoon ایک کھانے کا چمچ
    • سرکہ1 tablespoon ایک کھانے کا چمچ
    • تیل3 – 4 tablespoons تین سے چار کھانے کے چمچ
    • کٹے ہوئے ٹماٹر4 - 5 چار سے پانچ
    • کٹا ہوا ہرا دھنیاحسب ذوق سجاوٹ کے لیے
    • لمبائی میں کٹی ہوئی ادرک1 piece ایک عدد

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں مرغی کی بوٹیاں ڈالیں، پسی ہوئی سفید دکھنی مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، سویا ساس، سرکہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور 1 گھنٹہ کے لیے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں درمیانے درجے کی آگ پر تیل گرم کریں، لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اوراچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کریں، اچھی طرح بھونیں اور 5 سے 8 منٹ تک دم دے دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
  • اب اس میں میرینیٹڈ چکن ڈالیں، اچھے سے ملائیں اور اچھی طرح پکنے کے لیے 10 منٹ تک ڈھک کر رکھ دیں۔
  • اب اس پر لمبائی میں کٹی ہوئی ادرک اور کٹا ہوا ہرا دھنیہ چھڑکیں۔
  • مزے دار ادرک چکن تیار ہے، گرم نان یا تندوری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)

  • anonymous
    (4 years ago)
    Now I can easily made delicious dishes at home.
    جواب
  • MMASOUD
    (4 years ago)
    AP SUB KA BUNDLE OF THANKS K AP N NEW IDEA INTRODUSE KIA HY Y BOHT HI ACHI TRY HY HUM K LIY
    جواب
    • usamaghsAnfar
      (3 years ago )
      ?????✌️?✌️?✌️✌️?✌️?✌️?✌️✌️?✌️?✌️???????✌️?✌️?????✌️??????????