فرائڈ سیخ کباب

(9106 وِیوز)

مزے دار اور اشتہا انگیز فرائیڈ سیخ کباب دستر خوان کی شان بڑھاتے ہیں۔ جلدی اور آسانی سے تیار ہوجانے والے فرائیڈ سیخ کباب کو کوئلوں اور سیخوں پر بھوننے کی کوئی ضرورت نہیں، خاص موقعوں پر فرائیڈ سیخ کباب کو پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • مٹن کا قیمہ ایک کلو گرام
    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی
    • ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    • ادرک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کے جوے کٹے ہوئے ایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • الائچی دو سے تین عدد
    • لونگ دو سے تین عدد
    • بھُنے ہوئے چنے ایک کپ
    • کاجو، پسے ہوئے 60 گرام
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی تین سے چار عدد
    • تیل ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

  • مٹن قیمے کو ایک گرائنڈر میں ڈالیں اس کے ساتھ ہرا دھنیا، ثابت دھنیا، کٹا ہوا درک، کٹا ہوا لہسن، سرخ مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ، الائچی، لونگ، بھُنے ہوئے چنے، پسے ہوئے کاجو، کٹی ہوئی ہری مرچ اور تیل ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
  • اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر پسے ہوئے قیمے کے کباب بنالیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کباب تلیں۔ ہر کباب کو دونوں طرف سے 6 سے 8 منٹ تک تلیں تاکہ وہ اچھی طرح پک جائے، پھر اسے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • مزے دار فرائڈ سیخ کباب تیار ہیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟