بٹر چکن

(26554 وِیوز)

چکن مکھنی سب کی پسندیدہ ڈش میں سے ایک ہے جس کا آغاز بھارت کے شہر دہلی میں ہوا. یہ چکن اور ہلکی کریمی سوس کو ملا کر بنایا جاتا ہے.یہ مسالے دار کریمی سوس ذائقے اور لذت سے بھرپور کھانا ہے. اسِے چاول، گرم تندور، گارلک اور روغنی نان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے.

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • مرغی بغیر ہڈی کی1 کلو
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • کشمیری لال مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • پسی کالی مرچ½ چائے کا چمچ
    • پسی سفید مرچ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • سفید سرکہ1 کھانے کا چمّچ
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمّچ
    • دہی1 کپ
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • کھانے کا رنگ½ چائے کا چمچ
    • پیاز کیوبز میں کٹی ہوئی2 عدد
    • کاجو1 کپ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے1 کپ
    • دھنیا1 کپ
    • پودینہ½ کپ
    • لہسن کے جوے5-6 عدد
    • ادرک کا ٹکرا1 عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • مکھن3 کھانے کا چمّچ
    • تازہ کریم½ کپ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • ہلدی پسی ہوئی½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لیمو کا رس1 کھانے کا چمّچ
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے
    • کوئلہدم کے لیے
    • سیخ10-15 عدد

ترکیب

  • ایک پیالے میں چکن بوٹی، لال مرچ، کشمیری مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، گرم مسالہ، ہلدی، پسی ہوئی کالی مرچ، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی سفید مرچ، نمک، سرکہ، دہی، تیل، کھانے کا رنگ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ڈھانک کر فریج میں 2 گھنٹے کے لیے یا رات بھر کے لیے رکھ دیں.
  • پھر لکڑی کی سیخیں لیں اور اس میں بوٹیوں کو پروئیں۔
  • ایک فرائی پین میں چکن کو دونوں طرف سے 6۔6 منٹس کے لیے فرائے کریں۔
  • اب ایک بلینڈر میں کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز، دھنیا، پودینے کے پتے، ادرک کے جوے، لہسن کے جوے، کاجو، تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھے سے بلینڈ کریں۔
  • اس کے بعد بلینڈ کیے ہوئے مسالے کو ایک بڑے پتیلے میں ڈالیں، تھوڑا سا پانی شامل کرکے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ کر پکائیں پھر سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اس کے بعد ایک پتیلے میں مکھن ڈالیں اور پکے ہوئے سالن کو ڈال کر اس میں کریم شامل کرکے مکس کریں۔
  • پھر اس میں گرم مسالہ، پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • پھر اس سیخوں پر سے اتاریں اور شوربے میں ڈالیں۔
  • پھر اس میں دہی شامل کرکے مکس کریں۔
  • لیمو کا رس ڈالیں، دھنیا کی مدد سے گارنش کریں اور پانچ منٹ کے لیے کوئلے کا دم دیں۔
  • مزے دار بٹر چکن تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟