کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ

دیکھئیے اپنی پسندیدہ شخصیت کو ذائقے دار کھانے بناتے ہوئے

گرلڈ چِکن۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 13

اس قسط میں عامر لیاقت مزیدار گرلڈ چِکن بناتے ہیں جسے پکانے سے پہلے تیکھے مسالوں میں میرینیٹ کر کے رکھا جاتا ہے تاکہ اس کا اصل ذائقہ اجاگر ہوسکے۔ چکن کو گرلنگ کرنے کا اثر اس ڈش کے مجموعی ذائقے میں اضافہ کرتا ہے اور اسے گہرے تلے ہوئے کھانوں کا ایک بہترین متبادل بناتا ہے کیونکہ تلے ہوئے کھانوں میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے گرلڈ چکن کو ان پر فوقیت حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ خوبانی اور کیلے کی اسموتھی بھی بناتے ہیں جو کہ ایک اور صحت بخش اور مزیدار مشروب ہے جسے آپ کو بھی ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔ خوبانی کے بارے میں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کثیر مقدار میں صحت بخش اجزا، فائبر اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو اسے ہائیڈریٹنگ فرروٹ یعنی سیراب رکھنے والا پھل بناتے ہیں۔ جبکہ کیلے میں بھی آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم اور دیگر صحت بخش اجزا شامل ہوتے ہیں جو نہ صرف آپ کا پیٹ بھرتے ہیں بلکہ آپ کی طبیعت کو بھی ہشاش بشاش کردیتے ہیں۔ آپ اس مزیدار اسموتھی سے افطار کے دوران خوب لطف اندوز ہوسکتے ہیں!

چِکن بادامی قورمہ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 11

عامر لیاقت آج آپ کے لیے مزیدار چِکن بادامی قورمہ بنارہے ہیں۔ برِصغیر ہندو پاک کے قدیم اور مقبول ترین پکوانوں میں شامل قورمہ ایک انتہائی شاندار اور بہترین ڈش ہے، سولہویں صدی کے مغل بادشاہوں کے شاہی مطبخ سے نکلنے والی یہ خوش رنگ، خوش ذائقہ اور لذت سے مالا مال ڈش اپنی منفرد ترکیب اور اشتہا انگیزی کے باعث روزِ اول سے ہی ہر خاص و عام میں مقبول رہی ہے۔ بادامی قورمہ مغلوں کے شاہی قورمے کی ہی ایک جدید اور ترقی یافتہ شکل ہے جسے باداموں کی آمیزش مزید خوش ذائقہ اور اشتہا انگیز بناتی ہے۔ وہ فالسہ جوس بھی بناتے ہیں۔ جس کا گرمیوں میں کھانا پکانے کا قدرتی اثر ہوتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ جگر کو ٹھنڈک پہنچانے اور گرمی کو شکست دینے کے لیے یہ ایک مثالی مشروب ہے۔ یہ ٹھنڈا میٹھا، مزے دار جوس ایک طویل دن کا روزہ رکھنے کے بعد آپ کو تازہ دم کر دے گا اور افطار کے دوران آپ کو متحرک رکھے گا۔

چِکن چلی گریوی ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر 10

اس قسط میں عامر لیاقت نے ایشیائی کلاسک پکوان چکن چلی گریوی کا انتخاب کیا ہے جسے ہم برِ صغیر کے روایتی شوربے دار چکن کے سالن کے نام سے جانتے ہیں اسے بھگارے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی ذوق و شوق کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ گاڑھا اور مزے دار چلی چکن سالن دہی اور ہری مرچوں کے مزے سے اور چکن کے روایتی ذائقے سے لبریز ہے اور ظہرانے اور عشائیے میں کھانے کے لیے ایک لاجواب پکوان ہے۔ چکن کا شوربے دار سالن اور بھگارے ہوئے چاول ایک دوسرے کو نہ صرف مکمل کرتے ہیں بلکہ مجموعی طور پر کھانے کے ذائقے اور لذت میں بھی اضافہ کرتے ہیں اور آپ کی ایشیائی کھانے کھانے کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے اچھی طرح سے کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب مرچوں کو عام طور پر کھانے کو تیکھا اور مسالہ دار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو لذیذ چاولوں کے امتزاج کے ساتھ اچھی طرح سے کام کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کھجور اور انجیر کا شیک بھی بناتے ہیں جو انتہائی لذیذ اور غذائیت سے بھرپور ہے۔ انجیر اور کھجور کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ان میں پائی جانے والی صحت کی خصوصیات الگ الگ بھی آپ کو لامتناہی فوائد پہنچاتی ہیں اور جب مل کر کام کرتی ہیں تو آپ کے لیےایک بے حد توانائی بخش اور صحت مند مشروب بنا لیتی ہیں۔

واٹر میلُون سَلش (تربوز کا شربت) ۔ کھانا بنائیں عامر لیاقت کے ساتھ، قسط نمبر

اس قسط میں عامر لیاقت ایک زبردست مشروب بنا رہے ہیں جسے واٹر میلُون سلش یا تربوز کا شربت بھی کہا جاتا ہے۔ گرمیوں کے اس موسم میں یہ ایک مثالی مشروب ہے جو آپ کو تروتازہ کردے گا جبکہ تربوز بھی سیزن میں اِن ہیں تو کیوں نہ ان کی موجودگی سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ تربوز ایک ایسا پھل ہے جو متعدد صحت بخش اجزا سے لبریز ہے، یہ چونکہ نوے فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو گرمیوں کے اس موسم میں تربوز کا استعمال آپ کو مکمل طور پر سیراب رکھنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوگا۔ دیکھیں کیسے عامر لیاقت اس لذیذ مشروب کو بنانے کے عمل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، تربوز کا یہ ٹھنڈا میٹھا مزے دار سلش آپ کی افطاری کو بے حد پُر لطف بناسکتا ہے۔ وہ فرائڈ ہیرا فش بھی بناتے ہیں جو ایک تلی ہوئی مچھلی کی ترکیب ہے اور اسے مختلف مسالوں کے مرکب کا استعمال کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے بھوک لانے والی(ایپیٹائزر) کے طور پر بھی پیش کیا جاسکتا ہے اور یہاں تک کہ ایک مرکزی پکوان کے طور پر بھی لطف اٹھایا جاسکتا ہے جو آپ کی پسند کی چٹنی کے ساتھ مل کر آپ کے دسترخوان کو مکمل بناتی ہے۔